: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میانمار،11مارچ(ایجنسی) میانمار کی پارلیمنٹ نے آج نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے امیدوار تِن چاء کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کر دی ہے۔ توثیقی عمل کے لیے ہونے والی رائے شماری میں تِن چاء کو 274 ووٹ حاصل ہوئے اور مخالفت میں انتیس ووٹ ڈالے گئے۔ اِس طرح اگلے ہفتے کے دوران ہونے والی پولنگ
کے وہ ایک یقینی امیدوار بن گئے ہیں۔ ایوانِ بالا بھی ایسے ہی ایک امیدوار کا انتخاب کرے گا اور میانمار کی فوج کے نامزد امیدوار حتمی مقابلے میں حصہ لیں گے۔ نیا صدر یکم اپریل سے منصبِ صدارت سنبھالے گا۔ تِن چاء میانمار کی نوبل انعام یافتہ خاتون سیاستدان آنگ سان سوچی اور اُن کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں۔